مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

صلہٴ رحم اور قطع رحم ← → مردوں کے لیے سونے کے زیورآلات

نشے کی چیزیں اور سگریٹ

مسئلہ 2285: نشیلی چیزوں کا استعمال اگر اہم ضرر رکھتا ہو تو حرام ہے گرچہ ایسا ضرر مسلسل نشہ کرنے کی وجہ سے لاحق ہو یا کسی اور وجہ سے ہو بلکہ احتیاط واجب ہے کہ بالکل نشیلی چیزوں کا استعمال نہ کریں گرچہ اہم ضرر نہ رکھتی ہو۔

مسئلہ 2286: ایسے شخص کےلیے سگریٹ پینا جس نے سگریٹ پینے کی شروعات کی ہے اگر اہم اور قابلِ توجہ ضرر اور نقصان کا باعث ہو جیسے کسی عضو کا ناقص ہونا گرچہ آئندہ ہو تو حرام ہے خواہ وہ ضرر معلوم اور یقینی ہو یا ضرر کا گمان رکھتا ہو یا ضرر کا احتمال اس حد تک پایا جاتا ہو کہ عاقل افراد اس کی سلامتی سے خوف زدہ ہوں، لیکن اگر مطمئن ہوں کہ ایسا ضرر پیش نہیں آئے گا گرچہ یہ اس جہت سے ہو کہ کم سگریٹ پیے تو حرام نہیں ہے ۔ لیکن جس شخص نے سگریٹ پینے کی عادت ڈالی ہے اگر مسلسل پیتے رہنا اس کے لیے اہم ضرر رکھتا ہو تو لازم ہے کہ ترک کرے مگر یہ کہ ترک کرنا اس سے زیادہ ضرر اور نقصان کا باعث ہو یا یہ کہ سگریٹ کا چھوڑنا اس کےلیے بہت زیادہ سخت ہو جو معمولاً قابلِ تحمل نہیں ہے۔

صلہٴ رحم اور قطع رحم ← → مردوں کے لیے سونے کے زیورآلات
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français