مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » مناسک حج

حرم میں داخل ہونے کے مستحبات ← → مستحبات احرام

مکروہات احرام

احرام میں چند چیزیں مکروہ ہیں:

۱
۔ سیاہ کپڑے سے احرام باندھنا بلکہ احوط ہے کہ اسے ترک کریں چونکہ احرام میں سفید کپڑا افضل ہے ۔

۲
۔ زرد رنگ کے بستر اور تکیہ پر سونا ۔

۳
۔ میلے کپڑے سے احرام باندھنا تاہم اگر احرام باندھنے کے بعد میلا ہو تو بہتر ہے کہ جب تک احرام کی حالت میں ہے اسے نہ دھوئے البتہ احرام بدلنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

۴
۔ منقش یا اس جیسے کپڑے سے احرام باندھنا ۔

۵
۔ احرام سے پہلے مہندی لگانا جب کہ اس کا اثر احرام کے وقت تک باقی رہے ۔

۶
۔ حمام میں جانا، اولی بلکہ احوط یہ ہیکہ محرم اپنے جسم کو نہ ملے اور نہ گھسے ۔

۷
۔ کسی کے پکارنے کے جواب میں لبیک کہنا، بلکہ اسے ترک کرنا احوط ہے ۔
حرم میں داخل ہونے کے مستحبات ← → مستحبات احرام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français