مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر ۔ امام باقر (علیہ السلام) نیٹ ورک

نمونہ عمل اسلامی مقاصد سے دفاع کی غرض سے اس نیٹ ورک کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، یہ بھی آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر سے وابسطہ ایک نیٹ ورک ہے جو فارس کے علماء اور علمی و ثقافتی اداروں کی حجت الاسلام والسلمین حاج جواد شہرستانی دام ظلہ سے درخواست پر تاسیس کیا گیا ہے۔ جس کے اغراض و مقاصد کے پیش نظر باقر العلوم حضرت امام محمد باقر علیہ السلام کی حیات طیبہ کے مختلف ابعاد پر تحقیق انجام دینے اور ان کی شخصیت کو دنیا سے روشناس کرانے کے لیے ایک ویب سائٹ بنائی گئی ہے۔ جس میں حوزہ علمیہ شیراز کے ان علماء و فضلاء کا تعاون شامل رہا ہے جو مرجع عالی قدر حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر کے زیر نظر خدمت انجام دیتے ہیں۔

اس کا پتہ یہ ہے:
شیراز، جمہوری اسلامی ایران

 

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français