مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

آل البیت گلوبل انفارمیشن سینٹر ۔ امام موسی کاظم علیہ السلام نیٹ ورک (مشھد مقدس)

اسلام عزیز کے بنیادی اھداف، معارف اسلامی اور اھل بیت عصمت و طھارت علیہم السلام کے آثار کی حفاظت اور اس کی نشر و اشاعت کی ذمہ داری کا عہدہ ہمیں سونپا گیا ہے لہذا ہمارے لیے تن، من، دھن سے اس کے علمی رشد و ارتقاء کے لیے سعی و کوشش کرنا اور اسے استفادہ کے لیے عام کرنا ضروری ہے۔ اسی بات کے پیش نظر اور خراسان کے علماء اور علمی و ثقافتی اداروں کی حجت الاسلام والمسلمین حاج سید جواد شہرستانی دام ظلہ سے کی گئی درخواست کی بنیاد پر ایک مخصوص سائٹ کی بنیاد رکھی گئی ہے جس کا ھدف امام موسی کاظم علیہ السلام کی حیات با برکت کے مختلف ابعاد پر تحقیق کرنا اور ان کی شخصیت کو دنیا سے متعارف کرانا ہے۔ اس خدمت کے لیے دنیائے شیعیت کے عظیم مرجع تقلید حضرت آیت اللہ العظمی سید علی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے حوزہ علمیہ مشھد مقدس کے علماء و فضلاء کے تعاون اور توافق سے اس نیٹ ورک کی تاسیس امام موسی کاظم علیہ السلام کے نام نامی سے ان کی ولادت با سعادت کے دن ۱۳۸۰ ھجری شمسی میں شہر مشھد میں کی ہے۔

اس کا پتہ یہ ہے:
مشھد مقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔  00985138513820

 

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français