مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

کفن کے احکام ← → غسل میت کی کیفیت اور اس سے مربوط احکام

میت کا تیمم

مسئلہ 705: میت کو اس وقت تیمم دے سکتے ہیں جب پانی نہ ملے یا پانی کا استعمال شرعی مانع رکھتا ہو مثلاً یہ کہ میت کے بدن کے ٹکڑے ٹکڑے ہونے اور گوشت ، کھال، یا ہڈی کے نکلنے کا موجب ہو جس کی مزید وضاحت مفصل کتابوں میں موجود ہے۔

مسئلہ 706: جن مقامات میں میت کو تیمم دیا جاتا ہے لازم ہے کہ تیمم دینے والے کے ہاتھ کے ذریعے میت کو تیمم دیا جائے نہ کہ میت کے ہاتھوں کے ذریعے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ تیمم کروانے والے کے ہاتھ کے علاوہ اگر ممکن ہو تو میت کے ہاتھ سے بھی اس کو تیمم دیں۔

مسئلہ 707: جن مقامات میں میت کو غسل نہیں دیا جا سکتا ہو اور اس کو تیمم دینا وظیفہ ہو تو وظیفہٴ شرعی کے انجام دینے کے قصد سے میت کو ایک بار تیمم کرانا کافی ہے اگرچہ احتیاط مستحب یہ ہے کہ میت کو تین تیمم کرایا جائے جو تین غسلوں کے بدلے میں ہو اور تین تیمم میں سے ایک میں مافی الذمہ کی نیت کرے۔

مسئلہ 708: میت کے تیمم میں ان شرائط کے علاوہ جو خود انسان کے تیمم میں تیمم کی فصل میں بیان ہوئی بعض دیگر نکات اور شرائط بھی ہیں مثلاً تیمم کرانے والا نیت اور قصد قربت رکھتا ہو میت کو تیمم کرانا ممکن ہو پانی ملنے سے یا میت کو غسل دینے کی قدرت سے ناامید اور مایوس ہو تیمم میت کے شرعی ولی کی اجازت سے انجام دیا جائے اور تیمم کرانے والا غسل دینے والے کے شرائط رکھتا ہو ان شرطوں میں سے ہر ایک کی وضاحت مفصل کتابوں میں موجود ہے۔
کفن کے احکام ← → غسل میت کی کیفیت اور اس سے مربوط احکام
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français