مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

فراموش کئے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا ← → سجدہٴ سہو انجام دینے کا طریقہ

سجدہٴ سہو کے دوسرے احکام

مسئلہ 1526: اگر نماز گزار شک رکھتا ہو ایسا کام جس سے سجدہٴ سہو واجب ہوتا ہے انجام دیا ہے یا نہیں کہ جس کے سبب اُسے شک ہے کہ اس پر سجدہٴ سہو واجب ہوا ہے یا نہیں تو اسے بجالانا لازم نہیں ہے۔

مسئلہ 1527: اگر جانتا ہو کہ سجدہٴ سہو اس پر واجب ہے لیکن شک کرے کہ انجام دیا ہے یا نہیں تو اگر اپنے عمل کے محل میں ہے اور نماز کے بعد فوراً انجام دینے کا زمانہ گزرا نہ ہو لازم ہے کہ اسے بجالائے بلکہ اگر فاصلہ ہو گیا ہو اور فوراً انجام دینے کا زمانہ بھی گزر گیا ہوتو پھر بھی احتیاط واجب یہ ہے کہ اسے انجام دے گرچہ اس کا شک وقت گزرنے کے بعد ہو۔

مسئلہ 1528: جو شخص جانتا ہو اس پر سجدہٴ سہو واجب ہے لیکن شک رکھتا ہو کہ کتنی دفعہ واجب ہوا ہے تو کم ازکم مقدار کا بجالانا کافی ہے۔

مسئلہ 1529: اگر نمازگزار نماز کے سلام کے بعد فوراً سجدہٴ سہو نہ بجا لائے تو گناہ کیا ہے اور احتیاط لازم کی بنا پر جتنی جلدی ہو سکے بجالائے ، چنانچہ بھول كر نہ بجا لائے تو جس وقت بھی یاد آئے فوراً انجام دے اور دونوں صورت میں نماز کا دوبارہ پڑھنا لازم نہیں ہے۔

فراموش کئے ہوئے سجدے اور تشہد کی قضا ← → سجدہٴ سہو انجام دینے کا طریقہ
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français