مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

خمس ← → والدین کی اطاعت

بعض دوسر ے معروف اور منكر كے بارے ميس چند مختلف مسائل

مسئلہ 2292: ماتم کرنا، رونا ، منھ پر طمانچہ مارنا، گرچہ شدید ہو اگر امام حسین علیہ السلام کے غم و حزن میں ہو تو ایسا کرنا امام حسین علیہ السلام کے لیے گریہ و زاری کرنے کے عنوان میں شامل ہے جو ایک مستحب کام ہے اور خداوند متعال سے تقرّب کا ذریعہ ہے اس شرط کے ساتھ کہ کسی اہم ضرر کا خوف نہ پایا جاتا ہو اور توجہ رہے کہ امام حسین علیہ السلام کی عزاداری دین کے اہم شعائر میں سے ہے اس لیے ا س کو شائستہ طور پر منانے میں اور اہمیت دینے میں کوئی کوتاہی نہ کریں۔

مسئلہ 2293: کالا لباس پہننا امام حسین علیہ السلام اور بقیہ ائمہ علیہم السلام کی عزاداری کے عرفی مصادیق میں سے ہے جو ایک مستحب کام ہے اور اس کے لیے بہت تاکید کی گئی ہے۔

مسئلہ 2294: ائمہ طاہرین علیہم السلام کی شہادت کے ایام ( شب و روز) میں شادی کرنا یا خوشی کا کوئی جلوس نکالنا ان ایام اور مناسبتوں کی بے حرمتی کا باعث ہو تو جائز نہیں ہے۔

مسئلہ 2295: اپنے یا کسی اور کے لیے سال گرہ (برتھ ڈے) منانا اگر کسی خلاف شرع عمل اور رفتار کے ساتھ نہ ہو تو حرج نہیں ہے لیکن بہتر ہے کہ اپنی سال گرہ کو اپنے نفس اور اعمال کے محاسبہ کا ایک بہانہ قرار دے۔

مسئلہ 2296: استمنا اور خود کے ساتھ ایسا کوئی کام کرنا جس سے اس کو جنسی سکون ملے حرام ہے خواہ ہاتھ کے ذریعے یا ویڈیو، فوٹو کو دیکھنے کے ذریعے یا خیال کرنے اور اس کے مانند چیزوں کے ذریعے اور اس حکم میں مرد اور عورت میں فرق نہیں ہے۔

خمس ← → والدین کی اطاعت
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français