مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

ادارہ ثقافتی الزھراء (علیھا السلام)

پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اپنے ساتھ وہ بلند افکار و مفاہیم لائے جس نے انسانی زندگی میں ایک عظیم انقلاب برپا کر دیا۔ جس نے انسان کو جاہلیت کے دور کی خرافاتوں سے نجات دلایا۔
اس انقلاب نے خواتین کو بھی ان کا حق دلایا اور انہیں امتیاز دیا، انہیں گمراہی اور تاریکی سے باہر نکالا۔
لہذا خواتین کو علم و ثقافت کے میدان میں آگے بڑھانے، نشر و ترویج افکار مکتب اھل بیت علیہم السلام کی راہ میں، ان کی توانائیوں سے فائدہ اٹھانے کی غرض سے حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی دام ظلہ کے دفتر نے اس مرکز کی تاسیس کی ہے جس کا نام الزھراء علیھا السلام کے نام پر رکھا گیا ہے۔
اس ادارہ کے پروگرام کا ذکر ذیل میں کیا جا رہا ہے:
۱۔ خواتین کے ذریعہ تالیف کی گئی کتابوں اور مقالوں کی ایک لائبریری تاسیس کرنا۔
۲۔ خواتین کی تعلیم و تربیت اور تحقیق کی روش کے لیے کلاسیں منعقد کرنا، تا کہ اس کے ذریعے سے وہ علمی و ثقافتی سطح پر زیادہ سے زیادہ رشد کر سکیں۔
۳۔ عقائد کی کلاسوں کی شروعات۔
۴۔ آڈیو ویڈیو لائبریری کی تاسیس۔
۵۔ اہم کتابوں میں موجود خطی نسخوں کی فہرست کی ترتیب و تنظیم، خاص کر خواتین کے تالیف کردہ کتب۔
۶۔ خواتین کے لیے ہر ھفتے تقریر کا پروگرام، جس میں یہ موضوعات ہونگے جیسے تفسیر، تجوید، عقائد وغیرہ۔ اسی طرح سے دوسرے تعلیمی اور حفظ قرآن کے پروگرام۔
۷۔ مختلف مذھبی مناسبتوں پر دینی پروگروام کرانا۔

اس ادارہ کا پتہ یہ ہے:
رجایی روڈ کے سامنے،
سمیہ روڈ، قم المقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔ 00982537737623

http://www.darolzahra.com

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français