مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

ادارہ ثقافتی بیت حضرت آیت اللہ العظمی حائری (قدس سرہ)

حضرت آیت اللہ العظمی شیخ عبد الکریم حائری (قدس سرہ) بانی و موسس حوزہ علمیہ قم مقدس، کی ان زحمتوں کی قدردانی کے طور پر، جو انہوں نے مذھب حقہ شیعہ کے رشد کرنے اور پروان چڑھانے کے لیے کیں ہیں، حضرت آیت اللہ العظمی سیستانی (دام ظلہ) کے دفتر نے آپ کے گھر کو خرید کر اسے ایک ثقافتی ادارے کی شکل میں تبدیل کر دیا ہے جہاں ہر سال ماہ محرم کے پہلے عشرہ میں آخر کے تین دن مجالس عزاء امام حیسن علیہ السلام برپا کی جاتی ہیں۔
اور آپ کی شب عاشورہ میں قائم کردہ سنت کے مطابق، علماء اور بزرگان کے ماتمی دستے ماتم کرتے ہوئے آپ کے گھر سے حضرت فاطمہ معصومہ (سلام اللہ علیہا) کے روضہ مبارک تک تسلیت و تعزیت پیش کرنے جاتے ہیں۔
نیز اس گھر میں سالانہ علمی و ثقافتی سیمینار اور کانفرنس کرانے والی کمیٹی کا دفتر بنایا گیا ہے۔

ادارہ کا پتہ یہ ہے:
کوچہ حضرت آیت اللہ گلپائگانی (قدس سرہ)
انقلاب روڈ، قم مقدس،
جمہوری اسلامی ایران
ٹیلی فون۔
   00982537722291

العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français