سوال و جواب » مجسمہ سازی
تلاش کریں:
۱
سوال: جاندار کا مجسمہ خرید فروخت کرنا جایز ہے؟
جواب: حرام نہیں ہے لیکن مکروہ ہے۔
sistani.org/26475
۲
سوال: پتھر سے ڈولفین کا مجسمہ بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26476
۳
سوال: جانوروں یا انسان کا مجسمہ بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26477
۴
سوال: عورتوں کا برہنہ یا نیم برہنہ مجسمہ بنانے کا کیا حکم ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر بنانا حرام ہے اور اگر گناہ کی ترویج کا باعث ہو تو فتوی کی بنا پر حرام ہے۔
sistani.org/26478
۵
سوال: جاندار کی تصویر بنانا کیسا ہے؟
جواب: حرج نہیں ہے۔
sistani.org/26479
۶
سوال: کپڑے کی گڈیا بنانا جایز ہے؟
جواب: احتیاط واجب کی بنا پر جایز نہیں ہے۔
sistani.org/26480
۷
سوال: مجسمہ خرید کے گھر میں رکھنا حرام ہے؟
جواب: خریدنا حرام نہیں بلکہ مکروہ ہے، ہاں بنانا احتیاط واجب کی بنا پر حرام ہے۔
sistani.org/26481