مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

بسم الله الرحمن الرحيم
آیت اللہ سیستانی کی رائےکے مطابق ہندوستان میں بدھ (10-4-2024) ماہ شوال کی پہلی اور عید سعید فطر ہے۔

فتووں کی کتابیں » توضیح المسائل جامع

شرط لگانا اور جوا ← → مجسمہ سازی اور نقاشی

داڑھی مونڈنا

مسئلہ 2246: داڑھی کا مونڈنا یا مشین سے اس کابنانا اگر مونڈنے کی طرح ہو احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔

مسئلہ 2247: اگر انسان ٹھڈی کے بال کو نہ مونڈے اور بقیہ داڑھی کو مونڈے پھر بھی یہ کام احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے لیکن وہ بال جو گالوں کے اوپری حصے پر اگا ہے ان کے مونڈنے میں حرج نہیں ہے اس شرط كے ساتھ كہ ایک انگل کی چوڑائی کی مقدار ٹھڈی کے بغل سے پیوستہ اور متصل طور پر کان کے خط تک متصل رکھے اس طرح سے کہ عرف میں اسے کہا جائے کہ داڑھی رکھے ہوئے ہے۔

مسئلہ 2248: داڑھی مونڈنے کے حرام ہونے میں معیار یہ ہے کہ دوسرے لوگ انسان کو جب گفتگو اور ملاقات کے وقت دیکھیں تو کہیں کہ داڑھی نہیں ہے۔

مسئلہ 2249: داڑھی مونڈنا کسی بھی چیز کے ذریعے ہو فرق نہیں ہے لائٹ یا ہاتھ کی مشین ، بلیٹ داڑھی کی کریم، کوئی دوسرا کیمکل ہر صورت میں احتیاط واجب کی بنا پر جائز نہیں ہے۔

مسئلہ 2250: احتیاط واجب کی بنا پر حجام داڑھی مونڈنے کی اجرت کا مالک نہیں ہوگا۔

مسئلہ 2251: ایسے مقامات میں جب انسان کو داڑھی مونڈنے پر مجبور کیا گیا ہو اور اس سے بچنے کے لیے کوئی راستہ نہیں ہے یا شرعی اضطرار کے طور پر جب انسان ضروری علاج وغیرہ کے لیے داڑھی مونڈنے كے لیے مجبور ہو یا داڑھی کا نہ مونڈنا حد سے زیادہ حرج یا مشقت کا باعث ہو جو قابلِ تحمل نہیں ہے تو داڑھی کا مونڈنا جائز ہے۔

مسئلہ 2252: ہونٹوں کے اوپر کے بال کا چھوٹا کرنا (مونچھ) یا اس کا مونڈنا حرج نہیں ہے بلکہ مستحب ہے اور اس کا اتنا بڑا کرنا کہ اوپر کے ہونٹوں پر آجائے حرام نہیں ہے ، لیکن بذات خود مکروہ ہے۔

شرط لگانا اور جوا ← → مجسمہ سازی اور نقاشی
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français