مرجع عالی قدر اقای سید علی حسینی سیستانی کے دفتر کی رسمی سائٹ

سوال و جواب » دعا

۱ سوال: دعا قبول ہونے کی کیا شرطیں ہیں؟ انسان کی کوشش اس میں کس قدر موثر ہو سکتی ہے؟
جواب: وہ استجابت جس کا وعدہ خداوند عالم نے کیا ہے اسکے لیے کسی شرط کی ضرورت نہیں ہے، خدا ہر پکارنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہے اور اہل معرفت افراد کے لیے یہی کافی ہے لیکن اگر انسان دعا کرنے کی لذت کو درک کر لے تو اسکے بعد اسے کسی حاجت قبول ہونے کی پرواہ نہیں ہوگی، خدا سے حاجت چاہنے اور اسے قبول ہونے لے لیے کچھ ایسی شرطیں ہیں جو انسان کے اختیار سے باہر ہیں، بعض دفعہ انسان ایسی حاجت چاہتا ہے جو اس کی مصلحت میں نہیں ہوتی اور ممکن ہے کہ اس کی حاجت اس کے ليے مصلحت نہ رکھتی ہو، یا نظام طبیعت جہاں کے منافی ہو مگر انسان ان باتوں کو نہیں سمجھ پاتا۔
sistani.org/17839
۲ سوال: کیا دعا لکھنے والے کے پاس جاکر دعا لکھوانے میں شرعا کوئی قباحت ہے؟ سحر و جادو کے بارے میں آپ کا کیا حکم ہے؟
جواب: اگر وہ دعایں جو اہل بیت علیہم السلام سے وارد ہوئی ہیں اور معتبر کتابوں میں موجود ہیں جیسے مفاتیح الجنان لکھے تو کوئی حرج نہیں، مگر سحر و جادو جایز نہیں ہے۔
sistani.org/17842
۳ سوال: مرد کی شادی ہونے کے ليے کوئی دعا تجویز کریں؟
جواب: دو رکعت نماز پڑھے اور پھر یہ دعا پڑھے:
اللهم اني اريد ان اتزوج فقدّر لي من النساء اعفھن فرجاً، واحفظهن لي في نفسها وفي مالي، واوسعهن رزقاً، واعظمهن بركة
sistani.org/25325
۴ سوال: جس لڑکی کی شادی نہ ہو رہی ہو اس کے ليے دعا راہنمایی کریں ؟
جواب: دو رکعت فجر کی طرح نماز پڑہے اس کے بعد تسبیح حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پڑہے اور بہتر ہے سر کو سجدے میں رکہے اور ۱۴ مرتبہ صلوات پڑہے اور اس کے بعد ۱۰۰ مرتبہ کہے {اللہم خِرلِی و اختـَرلِی } اور اس کے بعد دوبارہ ۱۴ مرتبہ صلوات پڑہے۔ اس نماز کو اور اس کے بعد کی دعاوں کو مختلف دنوں میں انجام دیا جائے تا کہ خداوند متعال اس کی شادی کے مسئلے کو حل کرے ۔
اسی طرح نماز استغاثہ حضرت زہرا سلام اللہ علیہا پڑہی جائے اور اس کا طریقہ جیسا کہ مفاتیح الجنان میں ہے کہ دو رکعت نماز پڑہی جائے ،نماز کے بعد تین مرتبہ تکبیر کہے ، تسبیح حضرت زہرا علیہا السلام پڑہے اور اس کے بعد سجدے میں جائے اور سو مرتبہ کہے { یا مولاتی یا فاطمة اغیثینی} اس کے بعد دایاں رخسار سجدہ گاہ پر رکھے اور دوبارہ سو مرتبہ { یا مولاتی یا فاطمة اغیثینی } کہے اور اس کے بعد سجدہ کرے اور سو مرتبہ کہے { یا مولاتی یا فاطمة اغیثینی} اس کے بعد بایاں رخسار سجدہ گاہ پر رکھے اور سو مرتبہ کہے { یا مولاتی یا فاطمة اغیثینی } اس کے بعد سر سجدے میں رکھے اور ایک سو دس مرتبہ کہے { یا مولاتی یا فاطمة اغیثینی } اور اپنی حاجت و طلب کرے۔
sistani.org/25327
نیا سوال بھیجنے کے لیے یہاں کلیک کریں
العربية فارسی اردو English Azərbaycan Türkçe Français